سب سے نیا

لنکس

عراق میں کتنے پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں؟ حیران کن انکشاف

2024-10-27     HaiPress

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کے غیرقانونی طور پر مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے ایف آئی اے کو خط لکھ کر کارروائی کے لیے سفارش کی ہے، خط میں زائرین کو 2 پاسپورٹس پرعراق بھجنے والے مختلف ایجنٹس کے نام بھی شامل ہیں۔ جعلی پاسپورٹ پر غیرقانونی مقیم پاکستانی مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ عراق پہنچنے کے بعد زائرین کی اکثریت ایک پاسپورٹ ضائع کردیتی ہے، راولپنڈی کے ایجنٹس ملازمت کے نام پر 5 سے 6 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ اور گروپ میں آنے والے زائرین کے پاسپورٹس مندوب یا امیگریشن کی تحویل میں رہتے ہیں۔خط میں بتایا گیا کہ گروپ کے تمام ارکان کی واپسی کی صورت میں ہی پاسپورٹس واپس کیے جا رہے ہیں۔ وزارت خارجہ متعلقہ حکام کے سامنے جعلی پاسپورٹس اور ایجنٹس کا معاملہ رکھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap