سب سے نیا

لنکس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی

2024-10-25     HaiPress

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل کی یقین دہانی اور پی ٹی آئی وکلا کے اطمینان درخواست نمٹا دی۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق نے عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔


سماعت کے دوران فیصل چودھری نے بتایا کہ عدالت کی مہربانی سے اجازت ملی اور ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، جیل میں بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔


سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ جیل ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع نہیں کی جائے گی اور عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔


پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے عمران خان کو سہولیات نہ ملنے کی بات پر عدالت نے کہا کہ کیس کے سکوپ سے باہر نہیں جاوں گا، آپ الگ درخواست دائر کریں۔


بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست اور پی ٹی آئی وکلا کے مطمئن ہونے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap