سب سے نیا

لنکس

کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور  حصہ ڈال کر اپنی اہمیت منوائی: وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو 

2024-10-25     HaiPress


دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیر اعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے کینیڈا کی ترقی میں اپنا بھر پور حصہ ڈال کر اپنی اہمیت منوائی ہے جبکہ سیاست کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ شفقت علی تمام پاکستانیوں کے لئے ایک روشن مثال ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار وفاقی رکن پارلیمنٹ شفقت علی کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کینیڈا میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین اور ڈائریکٹر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ چودھری محمد جاوید بطور خاص تقریب میں موجود تھے۔ مہمان خصوصی وزیر اعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت اور عوام ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر کسی کے پاس کامیاب ہونے کا حقیقی اور منصفانہ مواقع موجود ہے جبکہ جی سیون ممالک میں ہماری معیشت انتہائی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا لبنان اور غزہ میں سیز فائر کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap