سب سے نیا

لنکس

بشریٰ بی بی کے بعد علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی بھی رہائی کا حکم آگیا

2024-10-25     HaiPress

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔دونوں کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap