سب سے نیا

لنکس

بھارت کے مہنگے ترین میزبان کپل شرما فی قسط کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

2024-10-23     HaiPress

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما تمام میزبانوں کو پیچھے چھوڑ کر مہنگے ترین میزبان بن گئے۔


کپل شرما نے 2013 میں' کامیڈی نائٹس ود کپل' سے اپنے شو کا آغاز کیا جس کے بعد وہ 2016 سے 2023 تک 'دی کپل شرما شو' سے عوام کی توجہ حاصل کرتے رہے۔


اس کامیڈی پروگرام میں بالی وڈ کے ستارے اپنی فلموں کی پروموشن کیلئے آتے ہیں جہاں ان سے مزاحیہ گپ شپ کے ساتھ کچھ کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں۔


بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ کپل شرما بھارت کے مہنگے ترین میزبان بن گئے ہیں جو فی قسط کروڑوں روپے کماتے ہیں۔


منی کنٹرول کے مطابق کپل شرما شو کا فی قسط 5 کروڑ معاوضہ لیتے ہیں، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ان کی کل آمدنی بھی 300 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔


رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما ممبئی کے علاقے اندھیری میں 15 کروڑ کے فلیٹ میں رہتے ہیں، ان کی ملکیت میں 25 کروڑ کا فارم ہاوس بھی ہے، اس کے علاوہ وینٹی وین سمیت 5،5 کروڑ کی 3 مہنگی گاڑیاں بھی کامیڈین کے زیر استعمال ہیں۔


دوسری جانب کامیڈین سنیل گروور شو سے فی قسط 25 لاکھ روپے کماتے ہیں۔


واضح رہے کہ کپل شرما نے نیٹ فلیکس کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے جہاں وہ ' دی گریٹ انڈین کپل شو' کے نام سے لوگوں کو ہنسا رہے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap