سب سے نیا

لنکس

3سینئر ججوں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے: رانا ثنا اللہ

2024-10-22     HaiPress

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سینئر موسٹ کے تصور نے عدلیہ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔3 سینئر ججوں میں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے۔


نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 سینئر ترین ججوں میں چیف جسٹس منتخب کرنے کا خیال عدلیہ نے خود پیش کیا جب اس نے سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹاپ تھری ججوں میں سے مقرر کیے۔


رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر ٹاپ تین ججوں میں سے کوئی جج منع کر دے تو پھر چوتھے نمبر کے جج پر غور کیا جائے گا۔


26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر آئینی ترامیم کا مسودہ بنایا لیکن جب ہم نے اس سے اتفاق کیا تو وہ بھاگ گئے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap