سب سے نیا

لنکس

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ہمارا انٹرنیٹ ٹھیک نہیں ہوا، اڈیالہ جیل حکام، بانی پی ٹی آئی کا پروڈکشن آرڈر کریں سب ٹھیک ہو جائے گا،وکیل فیصل چودھری 

2024-10-22     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دورا ن اڈیالہ جیل حکام نے کہاکہ ہمارا انٹرنیٹ ٹھیک نہیں ہوا، وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا پروڈکشن آرڈر کریں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،اڈیالہ جیل حکام کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،اڈیالہ جیل حکام نے کہاکہ ہمارا انٹرنیٹ ٹھیک نہیں ہوا، وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا پروڈکشن آرڈر کریں سب ٹھیک ہو جائے گا، ہماری 3اکتوبر کے بعد کلائنٹ سے ملاقات نہیں ہوئی،شعیب شاہین نے کہاکہ آپ کلائنٹ سے ہماری ملاقات کرا دیں ،ممبر کمیشن نے کہاکہ وہ کس کنڈیشن میں ہیں یہ ہمارا اختیار نہیں معلوم کریں،ہم آپ کی ملاقات نہیں کرا سکتے،ہم نے ایک دفعہ جیل میں چارج فریم کیا، ہائیکورٹ نے کہہ دیا کہ چارج فریم دوبارہ کریں،شعیب شاہین نے کہاکہ اس کیس کو غیرمعینہ ملتوی کردیں،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی کردی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap