سب سے نیا

لنکس

بختاور بھٹو نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟

2024-10-22     HaiPress

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے حال ہی میں پیدا ہونے والے اپنے تیسرے بیٹے کا نام رکھ دیا۔

منگل کی صبح فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جوڑے نے اپنے ننھے بیٹے کا نام منتخب کرلیا ہے۔بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے شہزادے کا نام اپنے نانا سے منسوب کرتے ہوئے ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔

بختاور اور محمود چوہدری کی شادی 31 جنوری 2021 کو کراچی کے بلاول ہاؤس میں ہوئی تھی، ان کے تیسے بیٹے سے بڑے دو بیٹے میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔

ان کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش 11 اکتوبر 2021 کو جب کہ دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی پیدائش 5 اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap