سب سے نیا

لنکس

محمد عامر سابق کپتان بابراعظم کے حق میں میدان میں آ گئے ، اہم ییغام جاری کر دیا 

2024-10-21     HaiPress

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان بابراعظم کے حق میں پوسٹ کرتے ہوئے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سوچ کو ختم کرو کے بابر ٹیم میں نہیں تھا یا وہ کھلاڑی نہیں تھا تو ٹیم جیت گئی۔انہوں نے لکھا کہ ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلے اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھایا اس لیے جیت گئے۔محمد عامر نے مزید لکھا کہ 'برائے مہربانی اپنے کھلاڑیوں کی ذاتیات پر نہ اتریں، ہاں ان کی پرفارمنس پر بات کریں، مگر پرسنل نہ ہوں'۔

یاد رہے کہ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم ان تبدیلیوں کے ساتھ دوسرے میچ میں پاکستان نے 152 رنز سے میچ اپنے نام کیا اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap