سب سے نیا

لنکس

شہبازشریف نے آئینی ترمیم صدر آصف علی زرداری کو توثیق کیلئے بھجوا دی 

2024-10-21     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد توثیق کے لیے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ایڈوائس بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمان سے ترمیم منظور ہونے کے بعد وزیرِ اعظم نے آئینی ترمیم کی توثیق کے لیے صدر پاکستان کو بھیجی جانے والی ایڈوائس پر دستخط کیے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن جائے گی۔

واضح رہے کہ ایوان صدر میں بل پر دستخط کے لیے آج خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر جماعتوں کے اہم پارلیمانی لیڈر شریک ہوں گے۔

چھبیسویں آئین ترمیم سینیٹ سے 65 اراکین کی حمایت کے ساتھ دو تہائی اکثریت سے منظور ہوچکی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap