سب سے نیا

لنکس

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست

2024-10-20     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھٹی کے باوجود کے بھی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی، باغوں کے شہر لاہور کا آج بھی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہر میں سموگ کی اوسط شرح 409 ریکارڈ کی گئی ہے، برکی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 593، ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 451 جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 416 پر پہنچ چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap