سب سے نیا

لنکس

بی جے پی رہنما کا بیٹا پاکستانی لڑکی پر دل ہار بیٹھا، آن لائن نکاح

2024-10-20     HaiPress

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر تحسین شاہد کے بیٹے کی پاکستان لڑکی سے شادی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارتی سیاستدان کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی کے ساتھ آن لائن نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔

بی جے پی رہنما کے بیٹے محمد عباس حیدر اور پاکستانی لڑکی اندلیپ زہرا کی شادی پہلے سے طے تھی لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث لڑکی کو ویزا نہ مل سکا جس کے باعث دونوں نے آن لائن شادی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق دلہن کی والدہ شدید بیماری کے باعث آئی سی یو میں تھیں اور سفری پابندیوں کے باعث مسئلہ پہلے ہی درپیش تھا، جس کے بعد دولہے کے اہلخانہ نے شادی کی تقریب آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

جمعے کی شب دولہے کے اہل خانہ مقامی طور پر جمع ہوئے، جبکہ دلہن کا خاندان لاہور سے آن لائن شادی کی تقریب میں شامل ہوا۔

بے جے پی رہنما کے بیٹے محمد عباس حیدر نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی اہلیہ کو بغیر کسی پریشانی کے جلد ہی بھارتی ویزا مل جائے گا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap