سب سے نیا

لنکس

سانپ نے شہری کو کاٹا تو وہ اسے بھی پکڑ کر ہسپتال لے آیا پھر کیا ہوا؟

2024-10-17     HaiPress

سورس: Screengrab

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں پرکاش مندل نامی شخص کو خطرناک اور زہریلے سانپ نے کاٹا تھا جس کے بعد یہ شخص سانپ کو منہ سے دبوچ کر اور گردن میں لپیٹ کر ہسپتال پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ہسپتال میں موجود مریض، عملہ اور ڈاکٹرز پرکاش مندل کو دیکھ کر حیران رہ گئے جسے فوری علاج کی ضرورت تھی۔علاج کے دوران اور درد اور تکلیف کے باوجود بھی متاثرہ شخص نے سانپ کو مضبوطی سے پکڑے رکھا تاہم ڈاکٹرز نے کہا کہ ایسا کرنے سے علاج کرنے میں مشکل ہوگی جس پر اس نے سانپ کو چھوڑ دیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap