سب سے نیا

لنکس

وزیراعلیٰ نے لاہورمیں غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تفصیلات طلب کر لیں

2024-10-15     HaiPress


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے سے غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں کی تفصیلات طلب کر لیں۔


وزیراعلیٰ کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں پر پلاٹ فائل بیچنے کی پابندی کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا، ڈی جی ایل ڈی اے کو 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔


اجلاس میں لاہور میں روڈز کے گڑھے پر کرنے کیلئے ترقیاتی اداروں کو باہمی اشتراک کے ساتھ جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔


اجلاس میں وزیراعلیٰ کو لاہور شاپ اینڈ ڈراپ ٹرام وے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، کریم بلاک تا موٹر وے خصوصی روڈ کی تعمیر کے پراجیکٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، داتا نگر فلائی اوور خستگی کے پیش نظر گرانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا اور ایل ڈی اے روڈ نیٹ ورک ری سٹرکچرنگ پلان بھی پیش کیا گیا۔


بریفنگ میں بتایا گیا کہ 8.2 کلو میٹر طویل ٹرام کلمہ چوک، مین بلیوارڈ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ اور دیگر علاقوں سے گزرے گی، 5 ٹرام بیک وقت چلائی جائیں گی، ہر سٹاپ پر ہر دو منٹ کے بعد ٹرام میسر ہو گی۔


سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری ہاوسنگ، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap