سب سے نیا

لنکس

گوادر ایئرپورٹ اور سی پیک 2 سے خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی: احسن اقبال

2024-10-15     HaiPress

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ اور سی پیک ٹو سے پاکستان کے لئے خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔


وفاقی وزیر احسن اقبال نے دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی وزیراعظم گیارہ سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ہم چین کی مدد سے سی پیک 2 شروع کرنے جا رہے ہیں۔


احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین کے تعاون سے مستقبل قریب میں پانچ اقتصادی راہداری بھی کھولی جائیں گی، بلوچستان کے لوگوں کے لئے کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے گوادر میں کارگو ہب قائم کیا جا سکتا ہے۔


وفاقی وزیر نے علاقائی رابطے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریل اور سڑک کے رابطے وسطی ایشیائی ریاستوں اور یورپ کے ساتھ کاروباری تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خطے کے اس حصے میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے گوادر اور عمان کے روٹس کو بحال کیا جا سکتا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap