لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مستعفیٰ ہونے کے فیصلے پر کھل کر اپنے موقف کا اظہار کردیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حالیہ میڈیا بریفنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی کہ کپتانی کیلئے مضبوط دعویدار کا انتخاب کرے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔انہوں نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ناراض بابراعظم کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور بیٹر قومی ٹیم کیلئے انتہاہی اہم ہیں، ہمیں انکی بطور خدمات کی ضرورت ہے۔