سب سے نیا

لنکس

8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کو 19سال مکمل، بالاکوٹ متاثرین تاحال بنیادی سہولیات سے محروم

2024-10-08     HaiPress

بالاکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )8 اکتوبر 2005کے تباہ کن زلزلے کو 19سال مکمل ہوگئے مگر سب سے زیادہ متاثر ہونیوالی تحصیل بالاکوٹ میں تاحال بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث متاثرین زلزلہ مایوسی کا شکار ہیں۔


نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق زلزلے کو 19سال گزرگئے مگر نہ تو متاثرین بالاکوٹ کے لئے ہسپتال بن سکا اور نہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے باوجود نیو بالاکوٹ سٹی کی تعمیر مکمل ہوسکی، 4 حکومتیں بدل گئیں مگر متاثرین کے حالات آج تک نہ بدل سکے۔


بالاکوٹ کے بدقسمت باسیوں کی پوری نسل شیلٹرز میں سرد وگرم موسموں کا مقابلہ کرتے جوان ہوگئی ہے مگر ان کے مسائل پر کسی نے توجہ نہ دی۔


اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے ایک بار پھر اس امید کا اظہار کیا ہے کہ متاثرین کی آبادکاری کے مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔


ادھر متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اب بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو ان کے مسائل حل ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap