اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بنچ ساڑھے 11بجے سماعت کرے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے،جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی بنچ میں شامل ہیں،جسٹس نعیم اختر افغان بھی 5رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہیں،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت تک سماعت ملتوی کی تھی،الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔