سب سے نیا

لنکس

لاہور جلسہ، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

2024-09-22     HaiPress

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے لاہور جلسے میں اقتدار کی تبدیلی کے حوالے سے بڑادعویٰ کردیا ہے۔

حماد اظہر نے پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے خطاب میں اشارہ دیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے حکومت واپس لی جا رہی ہے اور اس کی جگہ کسی اور کو تخت اقتدار پر بٹھایا جائے۔حماد اظہر نے کہا، ’سنا ہے ن لیگ کی حکومت جا رہی ہے، اور سنا ہے انہوں نے ایک اور کٹھ پتلی تیار کی ہے، وہ جو کٹھ پتلی سندھ سے آوازیں لگاتی ہے پانی آتا پانی جاتا ہے، اس کو تیار کیا ہے‘۔

آج نیوز کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ اب نہ پانی آئے گا نہ پانی جائے گا عوام آئے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap