سب سے نیا

لنکس

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

2024-09-22     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ کر امریکا روانہ ہوگئے۔


قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیمپئینز کپ میں مینٹور کی خدمات سرانجام دینے والے مصباح الحق چیریٹی ایونٹس میں شرکت کیلئے ٹورنامنٹ کو ادھورا چھوڑ کر امریکا روانہ ہوگئے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اجازت سے امریکا میں طے شدہ چیریٹی پروگرام میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔

مصباح نے مینٹور بنائے جانے سے قبل بورڈ کو آگاہ کردیا تھا کہ چیمپیئنز کپ ونڈو کے دوران امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کریں گے۔


دوسری جانب مصباح الحق کے فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے سابق کپتان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ترجیحات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ جب مصباح کو بطور مینٹور خاصی رقم ادا کی جا رہی ہے، انہیں چیمپئنز کپ میں اپنے کردار کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔

رپورٹس کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق جلد وطن واپس لوٹ جائیں گے اور ٹیم کو جوائن کریں گے۔

یاد رہے مصباح کی مارخورز ایونٹ میں 4 میں سے 3 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap