سب سے نیا

لنکس

لاہور جلسے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کیا باتیں کیں؟

2024-09-22     HaiPress


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو مسلط کرنے کے لیے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔


کاہنہ میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پچھلے ہفتے شب خون مارنے کی کوشش کی گئی، اس میں ناکامی ہوئی تو آرڈیننس کے ذریعے کھیل کھیلا گیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 8 فروری کو جو فریب ہوا اس کی بنیاد پر جھوٹی حکومت قائم کی گئی اور یہ جھوٹی حکومت آئین میں ترامیم کر رہی ہے اس کےخلاف کھڑا ہونا ہے۔


پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ آپ راستے بند کرکے بھی لوگوں کو جلسے میں آنے سے نہ روک سکے، اڈیالہ جیل جاکر معافی مانگو۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حقیقی آزادی کے لیے لڑنا ہے، عدلیہ کا ساتھ دینا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے سوا کچھ نہیں چلے گا، عوام کچھ قبول نہیں کریں گے، عوام کی آواز سنو، نقارہ خدا کو سمجھو، راستے بند نہ کرو، راستے نکالو۔ عوام کو عوام سے نہیں لڑوانا، ادارے کو ادارے سے نہیں لڑوانا، خدارا ہوش کے ناخن لیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap