سورس: File Photo
لاہور (ویب ڈیسک) آئینی ترمیم کے حوالے گورنر پنجاب سلیم حیدر نے واضح کیا کہ جو ترمیم کسی فرد واحد کے لئے ہوں، پی پی اس میں شامل نہیں، چاہے وہ ترمیم توسیع کے متعلق ہو یا سنیارٹی ،پیپلز پارٹی اس میں کسی صورت شامل نہیں ہوگی۔
نجی ٹی وی آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت ہیں کہ میرٹ سے ہٹ کر ترمیم میں شامل ہوں،:پیپلز پارٹی نے کونسا کوئی انعام لینا ہے ہم نے تاریخ میں کبھی ڈیل نہیں کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ گزشتہ دو دن سے بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہونگے ہماری پارٹی پالیسی ہے کہ اتحادی گورنمنٹ کو چلانا ہے اتحادی حکومت کو ن لیگ نہیں ملک کے لئے چلانا ہیں۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ آصف علی زرادی وہ واحد انسان ہیں جو سب کو جوڑ سکتے ہیں، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملنی چاہیے۔