سب سے نیا

لنکس

عالیہ حمزہ جلسے کیلئے ابھی ڈی سی کو درخواست دیں،آج اور ابھی فیصلہ ہوگا،لاہور ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی کی جلسہ سے متعلق درخواست پر ریمارکس

2024-09-20     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو جلسے کیلئے ابھی ڈی سی درخواست دینے کی ہدایت کردی، جسٹس فاروق حیدر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ابھی درخواست پر فیصلہ کریں۔ سماعت 15منٹ میں دوبارہ شروع ہوگی،آج ہی درخواستوں پر فیصلہ کرنا ہے۔

سما ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسہ لاہور کی اجازت سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف سیکرٹری پنجاب عدالت کے رو برو پیش ہوئے،آئی جی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نہیں آئے؟سرکاری وکیل نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اسلام آباد میں ہیں، جلسے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کی جائے،عالیہ حمزہ نے جلسے کی اجازت کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع ہی نہیں کیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap