سب سے نیا

لنکس

دہلی کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عام آدمی پارٹی نے اعلان کردیا

2024-09-17     HaiPress

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام آدمی پارٹی نے اتیشی مارلینا کو ریاست کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے استعفے کے اعلان کے بعد عام آدمی پارٹی نے کابینہ کی وزیر اتیشی مارلینا کو نئی دہلی کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا سے ملاقات کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے اتیشی مارلینا کا نام بطور وزیراعلیٰ کیلئے تجویز کیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں یہ اعلان کیا گیا کہ اروند کجریوال نے اتیشی مارلینا کو بطور وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے جس کی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے توثیق کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتیشی مارلینا دہلی حکومت میں تعلیم، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی وزیر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔

واضح رہےکہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں 6 ماہ بعد ضمانت پر رہا گیا جس پر انہوں نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap