سب سے نیا

لنکس

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کی ملاقات

2024-09-17     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے ملاقات کی،ڈپٹی چیئرمین نیب نے گورنر پنجاب کو احتساب سہولت سیل پر تفصیلی بریفنگ دی،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے چیئرمین نیب کی نگرانی کی گئی اصلاحات کو سراہا۔

سما ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب نے کہاکہ ملک میں ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہاکہ کسی کے ساتھ زیادتی ہو گی نہ کسی کی عزت نفس مجروح کی جائے گی، چیمبرز آف کامرس میں بھی احتساب سہولت سیل قائم کریں گے۔

گورنر پنجاب کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اے ایف سی سپیکر صوبائی اسمبلی کی زیرنگرانی گریڈ20کے آفیسر کے ماتحت کام کریگا،کسی بھی رکن اسمبلی کیخلاف شکایت کو احتساب سہولت سیل میں پرکھا جائے گا، نیب کسی بھی ایم پی اے کیخلاف موصول شکایت ڈائریکٹ ڈیل نہیں کرے گا، سیل ابتدائی تحقیقات کے بعد شکایت بذریعہ سپیکر نیب کو واپس ارسال کرے گا۔

ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب اائندہ اراکین اسمبلی کیخلاف گمنام درخواستوں پر کارروائی نہیں کرے گا، گورنر سلیم حیدر نے چیئرمین نیب کے مثبت اقدامات کو سراہا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap