سب سے نیا

لنکس

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کل لیکن کیا پاکستان میں دکھائی دے گا؟ وقت بھی پتہ چل گیا

2024-09-17     HaiPress

کیپشن: File Photo

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق رواں سال کا دوسرا چاند گرہن ملک بھر میں 18 ستمبر 2024 بروز بدھ کی صبح جزوی طور پر چند لمحات کے لیے نظر آئے گا۔پاکستان میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ اس لیے نہیں کیا جاسکتا کیونکہ گرہن کے وقت چاند افق کے نیچے ہوگا۔

خیال رہے کہ جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہے اور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔

پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز صبح 5 بجکر 41 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7 بجکر 13 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی چاند گرہن صبح 7 بجکر 44 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، جزوی چاند گرہن صبح 8 بجکر 16 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا اور 9 بجکر 47 منٹ پر مکمل اختتام کو پہنچے گا۔

اس کے علاوہ یورپ، ایشیا، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا کے ممالک میں چاند گرہن کے مشاہدے کا امکان ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap