سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمان میں خرید و فروخت کا عمل پھر جاری ہے۔
سیالکوٹ میں جماعت اسلامی کے ممبر سازی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام پارلیمنٹ میں جاری کھیل کی مذمت کر رہے ہیں۔پارلیمان میں بولیاں لگ رہی ہیں، خرید و فروحت کا عمل ایک بار پھر جاری ہے، یہی لوگ ہیں جو بعد میں پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرتے ہیں۔پارلیمان میں موجود لوگوں کی اکثریت عوام کی رائے سے منتخب ہی نہیں ہوئی۔ ملک کو امن، جمہوری آزادی، سستی بجلی اور مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔