سب سے نیا

لنکس

آئینی ترامیم کا معاملہ, مولانا فضل الرحمٰن نے مشروط حمایت کا اظہار کردیا، بڑا دعویٰ

2024-09-15     HaiPress

کیپشن: File Photo

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئینی ترامیم کے معاملے پر سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے مشروط حمایت کا اظہار کردیا۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان مشاورت ہوئی، مشاورت کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی تجاویز حکومت کے حوالے کردیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی تجاویز شامل کرنے کی صورت میں حکومت کی حمایت کی جائے گی، ان کی تجاویز پر حکومتی مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق تجاویز شامل کرنے کی صورت میں حکومت مولانا فضل الرحمٰن کو آگاہ کرے گی۔ واضح رہے کہ آئینی ترمیم میں سپریم کورٹ میں ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے، قبل ازیں 3 بجے کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم پیکیج کی منظوری لی جائے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap