ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کا ایک پرانا کلپ دوبارہ وائرل ہوگیا جس میں ایک نجومی نے مستقبل میں انکے لائف پارٹنر کے بارے میں بات کی تھی اور انکی شریک حیات کی خوبیاں بھی بتائی تھیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے 2011 میں سمی گریوال کے مشہور ٹاک شو "سمی سیلیکٹس انڈیا موسٹ ڈیزائرایبل" میں شرکت کی۔شو میں ہر قسط کے دوران، ٹیروٹ کارڈ ریڈر (فال نکال کر مستقبل کی پیشگوئی کرنے والی) منیشا کھتوانی نے مہمانوں کے مستقبل کے پارٹنرز کے بارے میں پیشگوئیاں کیں۔
دوسری جانب اس پرانے کلب میں نجومی کا کہنا تھا کہ "شاید آپ اس سے مختصر طور پر مل چکے ہوں لیکن ابھی تک آپ اسے گہرائی سے نہیں جانتے۔"