لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس ایم پی اے سلمیٰ بٹ نے ملاقات کی جس میں اہم فیصلے لیے گیے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی کہ نااہل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری اختیارات واپس لیے جائیں اور غیر ذمہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف پیڈا کے تحت کارروائی کی جائے۔ حکومت پنجاب نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ایکٹیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس ایم پی اے سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت ہے کہ پرائس کنٹرول مینجمنٹ سسٹم کو فعال کیا جائے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید میں رکھنا ہمارا مشن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تمام بڑے شہروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو روزانہ مانیٹر کر رہے ہیں اور اتوار بازاروں میں شہریوں کیلئے سہولت پیدا کر رہے ہیں تاکہ اعتماد بحال ہو۔