سب سے نیا

لنکس

اسرائیلی وزیر دفاع نے پھر ایران کو دھمکی دیدی

2025-07-11     HaiPress

تل ابیب ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت محسوس ہوئی تو ایران پر پھر وار کریں گے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہےکہ خامنہ ای اور دیگر سن لیں، ہمارے لمبے ہاتھ ہر جگہ پہنچیں گے، ہمارے ہاتھ تہران، تبریز، اصفہان سمیت ہر جگہ پہنچیں گے جہاں سے خطرہ ہو۔

ادھر ایران نے کہا ہے کہ مجرم اسرائیل کو کسی بھی مہم جوئی کا سخت ترین جواب ملے گا۔ اسرائیل کی دھمکی کے جواب میں ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصرزادہ نے کہا کہ صیہونی حکمران جتھے نے منہ توڑ جواب کے بعد گھٹنے ٹیکے۔ دوران مذاکرات حملے سے ثابت ہوا کہ امریکہ اور مغربی ممالک اعتماد کے قابل نہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap