سب سے نیا

لنکس

مقروض باپ نے فیس بک لائیو پر بیٹی کے علاج کے لیے اپیل کے بعد خودکشی کرلی

2025-07-11     HaiPress

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں قرض میں ڈوبے باپ نے فیس بک لائیو پر بیٹی کیلئے مدد کی اپیل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ریئل اسٹیٹ سے وابسطہ مذکورہ شخص اپنی ذیابیطس کی مریضہ بیٹی کے لیے انسولین تک خریدنے کے قابل نہیں تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے دفتر میں سیکیورٹی گارڈ کی بندوق سے خود کو گولی مارلی۔بھارتی شہری نے اپنی موت سے چند لمحے قبل لائیو ویڈیو میں مشہور شخصیات، صنعتکاروں اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس کے خاندان کی مالی مدد کریں۔ ویڈیو میں وہ مسلسل روتا رہا اور کہہ رہا تھا کہ وہ قرض کے بوجھ اور مالی ذمہ داریوں سے ٹوٹ چکا ہے۔اس نے ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے انسولین خریدنے کی سکت بھی کھو بیٹھا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد اہل خانہ نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، مگر جب تک وہ جائے وقوعہ پر پہنچے، وہ مرچکا تھا۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap