سب سے نیا

لنکس

علیمہ خان ہمیشہ جھوٹ بولتی اور جیل کے باہر فساد پھیلاتی ہیں،قاسم اور سلیمان 2 سال کہاں تھے؟کھیل داس کوہستانی

2025-07-11     HaiPress

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت مذہبی امورکھیل داس کوہستانی کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی جس صورتحال سے گزر رہے ہیں اس کے وہ خود ذمہ دار ہیں اور اپنے جرائم کی پاداش میں جیل کاٹ رہے ہیں۔ وہ پہلے سیاسی لیڈر نہیں جو جیل میں ہیں، ماضی دیکھیں تو بڑے بڑے لیڈر جیل کی صعوبتیں کاٹ چکے ہیں، لیکن کسی بھی سیاسی لیڈر نے 9 مئی جیسا واقعہ نہیں کیا۔ شہادتیں ہوئیں، لاشیں اٹھائیں، مگر ایسا رویہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں رہا۔ اس تمام فساد کی جڑ بانی پی ٹی آئی خود ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اپنی ذات کے علاوہ کسی پر اعتماد نہیں کرتے، جبکہ ان کے رفقاء جیلوں سے کھلے خط لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان صاحبہ ہمیشہ جھوٹ بولتی ہیں، جیل کے باہر فساد پھیلاتی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آکر پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔

’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آن دی فرنٹ ود کامران شاہد‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کھیل داس کوہستانی نے مزید کہا احتجاجی تحریک کو جان بوجھ کر متنازع بنا دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے 2 سال پہلے کہاں تھے، 2 سال کے دوران انہوں نے مقدمہ کیوں نہیں لڑا۔ اب اچانک سے یہ خبر دینا تحریک کو متنازع بنانا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap