سب سے نیا

لنکس

سپیکر پنجاب اسمبلی کا 26 معطل ارکان کو ذاتی سماعت کا موقع دینے کا فیصلہ

2025-07-11     HaiPress

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ںے 26 معطل ارکان اسمبلی کو کل بروز جمعہ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ذاتی سماعت کا موقع آرٹیکل 10 اے تحت فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ اسپیکر آئین کے مطابق 30 روز میں نااہلی ریفرنس پر فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔اسپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے ریفرنسز میں شامل تمام ارکان کو آئینی دائرہ کار میں مکمل دفاع کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ یاد رہے 27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد اسپیکر نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنےکا اعلان کیا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap