سب سے نیا

لنکس

ملک بھر میں طوفانی بارشیں، حادثات میں 5 افراد جاں بحق

2025-07-10     IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کے طوفانی سپیل کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گیا، پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے دوران بارش اور آندھی سے 5 افرد جاں بحق ہوگئے۔

موسلادھار بارشوں کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی بڑھ گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقوں لکشمی چوک، گڑھی شاہو، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ، چوبرجی، سمن آباد، ملتان روڈ، اقبال ٹاؤن، جیل روڈ، فیروزپورروڈ، کینال روڈ، اچھرہ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، نشتر ٹاؤن، جوہرٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور کاہنہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہداد کوٹ، نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی، چھتر، قمبر اور سبی میں بارش نے رنگ جما دیا، صحبت پور، جھل مگسی، جیکب آباد، اوستہ محمد میں بھی شدید بارش ہوئی۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

کراچی میں بھی صبح سویرے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی، آج دن اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، شہر قائد میں رات گئے بھی مختلف علاقوں میں بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برساتی ندی نالوں سے دور رہیں۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap