اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں جل تھل ایک ہوگیا۔
سماء ٹی وی کے مطابقاسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلیو ایریا، آبپارہ، بری امام، بارہ کہو اور میلوڈی میں بادل برسے۔ گجرات، سیالکوٹ، جہلم، حافظ آباد، نارروال، جڑانوالہ، مرید کے اور اوکاڑہ سمیت پنجاب بھر میں بادلوں کی گھن گرج سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں مزید تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیشِ نظر شہری علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔