سب سے نیا

لنکس

قاسم اور سلیمان اپنے والد سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پاکستان آئیں گے: نعیم حیدر پنجو تھا

2025-07-10     IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پی ٹی آئی کی تحریک کا عروج ہو گا۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ احتجاجی تحریک کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جمعے کی شام کور کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی احتجاج کے لیے کمیٹیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے، اس بار احتجاج کا مقام ڈی چوک نہیں ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 5 اگست کو پی ٹی آئی کی تحریک کا عروج ہو گا، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پاکستان آئیں گے۔اُن کا کہنا ہے کہ احتجاجی تحریک میں بانی کی بہنیں بھی شامل ہوں گی مگر وہ قیادت نہیں کریں گی۔نعیم حیدر پنجوتھا نے مزید کہا کہ تحریک کو پی ٹی آئی کی قیادت لیڈ کرے گی، جن کے پاس پارٹی کے عہدے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے لیے جو جماعتیں آنا چاہتی ہیں ان کو دعوت دیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap