سب سے نیا

لنکس

صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے خلاف مہم چلانے والوں کو جانتے ہیں: محسن نقوی

2025-07-10     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو نشانہ بنانے والی بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے افراد سے بخوبی واقف ہیں۔

ایکس پر پیغام میں محسن نقوی نے لکھا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو صدر کو استعفیٰ دینے کیلئے کہا جا رہا ہے، اور نہ ہی اس قسم کی کوئی بات زیرِ غور ہے کہ آرمی چیف صدارت کا منصب سنبھالنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ صدر پاکستان کے مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ مضبوط اور احترام پر مبنی تعلقات ہیں، انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں، اور اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

We are fully aware of who is behind the malicious campaign targeting President Asif Ali Zardari,Prime Minister Shahbaz Sharif,and the Chief of Army Staff. I have categorically stated that there has been no discussion,nor does any such idea exist,about the President being asked…

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 10,2025


محسن نقوی نے مزید لکھا کہ فیلڈ مارشل کی واحد توجہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام پر مرکوز ہے اور کسی چیز پر نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ اس جھوٹے بیانیے میں ملوث ہیں، دشمن غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو کرنا چاہتے ہیں کر لیں، جہاں تک ہمارا تعلق ہے، ہم پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے جو بھی ضروری ہوگا وہ کریں گے۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap