سب سے نیا

لنکس

کراچی میں مردہ پائی جانیوالی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں اہم پیش رفت، بہنوئی اور بہن کا لاش وصولی کا فیصلہ

2025-07-10     HaiPress

کراچی، لاہور (ویب ڈیسک) کراچی میں ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر علی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے ، والد نے لاش وصولی سے انکار کیا لیکن بہن اور بہنوئی آگے آئے ہیں اورانہوں نے یہ ذمہ داری لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پولیس کو بھی آگاہ کردیا۔


جیونیوز کے مطابق میڈیکو لیگل آفیسر کے مطابق لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے، لاش ڈی کمپوز اسٹیج کے ایڈوانس سٹیج پر ہے ،لاش اس قابل نہیں ہےجس سے وجہ موت بتائی جاسکے البتہ ڈی این اے اور کیمکل ایگزامن کے لیے سیمپل لیے ہیں، سیمپل کے ایگزامن کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔


ایس ایچ او فاروق سنجرانی کے مطابق متوفیہ کی لاش ایک ماہ سے بھی زیادہ پرانی معلوم ہوتی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کاتعلق لاہور سے تھا، ان کے اہلخانہ سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن والد کا کہنا تھا کہ ان کا حمیرا سے کوئی تعلق اور رابطہ نہیں تھا۔


ادھرنیچے لائف سٹائل نے بتایاکہ کراچی میں مردہ پائی جانے والی HumairaAsghar کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس کے والد اور بھائی نے لاش کا دعویٰ کرنے سے انکار کر دیا ہے تاہم، اس کی بہن اور بہنوئی نے اس کی ذمہ داری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap