راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ بھارت دنیا کی واحد ریاست ہے،جو پاکستان میں ہونے والےدہشتگرد حملوں پر سینہ تان کرخوشی مناتی ہے ۔
الجریزہ ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کاکہناتھا کہ وہ خوش ہوتے ہیں، لطف اندوز ہوتے ہیں،جب خودکش حملے ہوتے ہیں جب معصوم بچوں کا خون بہتا ہے،توثبوت چاہے معلوماتی ڈومین میں ہو انتظامی سطحی پر ہو کسی دائرہ کار میں ہو،مالی معاونت دہشتگردی کی فنڈنگ ہر جگہ کھلے عام موجود ہے یہ ہر جگہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔
میرا خیال ہے کہ بھارت دنیا کی واحد ریاست ہے جو پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں پر سینہ تان کر خوشی مناتی ہے،وہ خوش اور لطف اندوز ہوتے ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر pic.twitter.com/WuSjVE6Sqp
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) July 9,2025