سب سے نیا

لنکس

افغانستان کے امپائر بسمہ اللہ جان شنواری انتقال کر گئے

2025-07-08     IDOPRESS

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللہ جان شنواری 41 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بسمہ اللہ جان شنواری کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔

بسمہ اللہ جان شنواری نے 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔

اس کےعلاوہ بسمہ اللہ جان شنواری نے 31 فرسٹ کلاس 51 لسٹ اے اور 96 ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap