سب سے نیا

لنکس

انتقال کے بعد روز وائس نوٹس سن کر روتی تھی، ندایاسر والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ

2025-07-08     IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میزبان اور اداکارہ ندا یاسر مارننگ شو کے دوران مداحوں کے سامنے والدہ کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔


نجی ٹی وی ’’ ایکسپریس نیوز‘‘کے مطابق ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے پروگرام میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے انتقال پر گفتگو کی۔ اس خصوصی نشست میں محسن عباس حیدر، میمونہ قدوس اور زینب رضا بھی شریک تھے۔


ندا یاسر نے بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال کورونا کے دنوں میں اس وقت ہوا جب وہ مالدیپ میں تھیں۔ وطن واپسی کے بعد وہ اکثر اپنی والدہ کے بھیجے گئے وائس نوٹس سنتی تھیں اور روتی تھیں۔


انہوں نے کہا، ’’میں روز انہی وائس نوٹس کو سن کر رویا کرتی تھی اور بے دھیانی میں اپنے شوہر اور بچوں سے سخت لہجے میں بات کرنے لگی کیونکہ میں غمزدہ تھی‘‘۔ ان کے مطابق پھر ایک دن خود سے بات کی اور فیصلہ کیا کہ اب وہ والدہ کی آوازوں کو نہیں سنیں گی۔میزبان ندا یاسر نے مزید بتایا کہ وہ وائس نوٹس اب بھی ان کے پاس موجود ہیں لیکن ان میں دوبارہ سننے کا حوصلہ نہیں رہا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap