کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پرائز بانڈز پرٹیکس کی شرح میں اضافہ اورقرضوں پر منافع پر بھی ٹیکس بڑھا دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق قومی بچت سکیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس فائلرز پر پرائر بانڈز جیتنے پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگاجبکہ نان فائلرز پر پرائز بانڈز جیتنے پر 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قرض کے منافع پر ٹیکس فائلرز کیلئے15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان فائلرز کیلئے قرض کے منافع پر 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا ۔