لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کو تصدیق کے بغیر ہی پھیلانا عام بات ہے لیکن کئی بار ایسی خبریں وائرل کر دی جاتی ہیں جو کہ ملکی سطح پر نہایت حساس نوعیت کی حامل ہوتی ہیں اور ایسی ہی خبر صدر پاکستان کے استعفے اور ملک ریاض کے ساتھ ڈیل کی پھیلائی گئیں جن کی سینئر صحافی طلعت حسین نے مصدقہ ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کے بعد تردید کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طلعت حسین نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ملک ریاض سے ڈیل کی خبریں جعلی ہیں، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےملک ریاض 1000 ارب روپے سے زائد کے سنگین فراڈ کے مقدمات میں مطلوب ہیں، ان کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کے مستقبل کا فیصلہ عدالتیں اور قانون کریں گے۔
ان کا کہناتھا کہ اس کے علاوہ صدر کے استعفے اور مارشل لا کی خبریں بھی جعلی ہیں۔
Malik Riaz deal news is fake,say security sources. The man is wanted in serious cases involving 1000 billion plus Rs fraud. No question of a deal with him. Courts and the law will decide his fate. Also is fake news that the president is resigning and of a coup,say sources.
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) July 7,2025