سب سے نیا

لنکس

بھارتی کرکٹر یش دیال کیخلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج 

2025-07-08     HaiPress

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف خاتون سے زیادتی کا کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔غازی آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مبینہ طور پر فاسٹ بولر یش دیال پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا اور کرکٹر کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست دی تھی۔

خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 5 سالہ تعلق کے دوران یش دیال نے جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔اس کے علاوہ خاتون نے کرکٹر پر شادی کا وعدہ کرکے مالی طور بھی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہونے پر بھارتی کرکٹر کو 10 برس قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap