سب سے نیا

لنکس

بلدیاتی انتخابات کیس؛سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

2025-07-08     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی و دیگر کی بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف درخواست پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی و دیگر کی بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدر نے درخواستوں پر سماعت کی،وفاق، صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری اور الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرا دیا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی،عدالت نے آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی،عدالت نے بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت 14جولائی تک ملتوی کردی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap