سب سے نیا

لنکس

 نظریہ نہیں نتیجہ ضروری ، ہائبرڈ نظام  ڈیلیور کر رہا ہے: عثمان مجیب شامی

2025-07-07     HaiPress

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان مجیب شامی کا کہنا ہے کہ نظریہ ضروری نہیں بلکہ نتیجہ ضروری ہے، جس ہائبرڈ نظام کی باتیں ہو رہی ہیں وہ ڈیلیور کر رہا ہے، پاکستان میں کوئی نظام چل سکتا ہے تو ایسا ہی نظام چل سکتا ہے جس میں تھرڈ فورس کا چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود ہو، سیاستدانوں کا ٹریک ریکارڈ خراب ہے ، اس لیے انہیں مکمل اختیار نہیں دیا جاسکتا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام "تھنک ٹینک" میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان مجیب شامی نے کہا کہ ہمیں کسی ایک نظام سے بندھ نہیں جانا چاہیے کہ یہ کوئی بری چیز ہے۔ آج کل ہائبرڈ کی بات ہو رہی ہے لیکن موجودہ نظام سے میکرواکنامک لیول پر بہتری آئی ہے، علاقائی اور عالمی سفارتکاری میں کامیابیاں مل رہی ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap