لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محرم الحرام کے سلسلے میں تقسیم کی جانے والی نیاز کے ڈبوں پر بھی’’وزیراعلیٰ پنجاب ‘‘ کی پرنٹنگ ویڈیو ز وائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے پر پنجاب حکومت کی جانب سے نیاز کی تقسیم کیلئے مختلف جگہوں پر سٹال لگائے گئے ہیں، جہاں لوگوں میں نیاز کے ڈبے تقسیم کیے جارہے ہیں،ڈبوں میں چاول، گوشت اور ایک کباب شامل ہے،اس کے ساتھ پانی کی بوتل بھی تقسیم کی جارہی ہے،نیاز کے ڈبوں پرمنجانب ’’وزیراعلیٰ پنجاب‘‘کی پرنٹنگ نے سوشل میڈیاپر توجہ حاصل کرلی اور پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔