سب سے نیا

لنکس

وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

2025-07-03     IDOPRESS

ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کل آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گےجہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔


ڈان نیوز نے دفترخارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل ( 3 جولائی ) کو آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گےجہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔


سربراہی اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 3 تا 4 جولائی منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ای سی او کے اس سربراہی اجلاس کا موضوع ’ پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے مستقبل کیلئے ای سی او کا نیا وژن’ ہے۔


سربراہی اجلاس کے دوران وزیرِاعظم علاقائی اور عالمی سطح پر درپیش اہم چیلنجز کے بارے میں پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے،اور ای سی او وژن 2025 سے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کریں گے۔


وزیراعظم علاقائی تجارت، ٹرانسپورٹ رابطہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی وکالت بھی کریں گے۔


وزیرِاعظم اجلاس کے موقع پر ای سی او کے دیگر رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap