لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیاگیا۔اٹک کے نواحی علاقے ماڑی کنجور کے قریب دریائے ہرو میں چرواہا اچانک آنے والے سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی تیار ٹیم فوراً ماڑی کنجور میں دریا ہرو پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 ایمرجنسی سروس کے ماہراور مشتاق ریسکیورز نے فوری امدادی کارروائی کا آغاز کردیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اٹک کے انتظامیہ اورریسکیو ٹیم کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ نے خود ریسکیو آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ کی۔